بہار کی انتخابی جنگ میں این ڈی اے کی حالت نازک دکھائی دے رہی ہے ۔ تیجسوی یادو کو عظیم اتحاد کاوزیر اعلیٰ چہرہ قرار دیئے جانے کے بعد ، این ڈی اے لیڈروں نے مختلف انداز میں بولنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، سب سے دلچسپ واقعہ سمستی پور میں پیش آیا، جب نتیش کمار نے انتخابی اسٹیج پر چراغ پاسوان کے بجائے تقریر کی، اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے رہنما کو موقع نہیں ملا۔ دریں اثنا، جے ڈی یو لیڈروں نے انتخابی ریلیوں میں یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ نتیش کمار وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے، لیکن بی جے پی ابھی تک انہیں وزیر اعلیٰ کا چہرہ قرار دینے سے گریز کر رہی ہے۔ اس معاملے پر سینئر صحافی عبدالقادر سے نوجیون کی گفتگو۔۔۔
